تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران 8دکانیں سیل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سی او کارپوریشن عمر فاروق کی ہدایت پر سینئر انکروچمنٹ افسران شاہد محمو د،قاصد عباس، اکبر بیگ ،محمد شہباز و یگر پر مشتمل ٹیم نے۔۔۔
اردوبازار ،فیصل بازار، بلاک نمبر2،بلاک نمبر12سمیت دیگر بازاروں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران 8دوکانیں سیل کر کے تجاوز کیا گیا بھاری مالیت کا سامان قبضہ میں لینے کے علاوہ غیر قانونی پار ک کی گئی موٹرسائیکلیں بھی بحق سرکار ضبط کر لی گئیں، اور تجاوزکنندگان کو بھاری جرمانے کر کے سامان واپس کیا گیا۔