نماز عید کا سکیورٹی پلان فائنل، 69 مقامات حساس قرار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ضلعی پولیس کی جانب سے نماز عید کے سلسلہ میں سکیورٹی پلان مکمل کر لیا گیا جس کے مطابق ضلع بھر کے ساڑھے 17سو مقامات پر نماز عیدالفطر ادا کی جائیگی۔۔۔
جن میں سے 69مقامات انتہائی حساس قراردیئے گئے ہیں جبکہ کیٹیگری بی میں 423مساجد، امام بارگاہوں اور کھلے مقامات شامل ہیں، عید کی چھٹیوں کے ایا م میں ایک ہزار سے زائد پولیس افسران وملازمین فرائض انجام دینگے ،اس کے علاوہ ضلع کے داخلی وخارجی راستوں کیساتھ ساتھ تمام اہم چوک، بازار، مارکیٹس اور پلازہ جات میں36 ناکہ بندی پوائنٹس لگائے گئے ہیں جن پر 3 سو کے قریب افسران وملازمان کو سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور کیا گیا ہے اس سپیشل سیکورٹی ڈیوٹی کا مقصد عوام الناس کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے تاکہ عید الفطر کے سلسلہ میں خریداری کرتے ہوئے بخوف ہوکر خریداری کر سکیں جبکہ لوگوں کی محفوظ سفرکو یقینی بنانے کے لئے تمام اہم شاہراہوں پر اضافی پیٹرولنگ لگائی گئی جن پر پولیس کی اضافی گاڑیاں اور اضافی نفری رات کے اوقات میں گشت کرے گی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ لوگ محفوظ ہو کر سفر کر سکیں۔