ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کی واحد سی ٹی سکین مشین پھر خراب ، غریب مریض خوار

 ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کی واحد سی ٹی سکین مشین پھر خراب ، غریب مریض خوار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کی واحد سی ٹی سکین مشین ایک مرتبہ پھر جواب دے گئی ، ذرائع کے مطابق ہسپتال ہذا کی سی ٹی سکین مشین متعدد مرتبہ خراب رہ چکی ہے۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 جس کی بحالی کو کئی کئی روز لگ جاتے ہیں، اس مرتبہ بھی لگ بھگ دس دن سے زائد عرصہ گزرچکا ہے سی ٹی سکین مشین خراب ہونے کے بعد تاحال مرمت نہیں ہو سکی ، جس کے باعث مریضوں اور ان کے لواحقین کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ، پرائیویٹ طور پر سی ٹی سکین کی بھاری فیسوں کے باعث غریب مریض رل کر رہ گئے ہیں پرائیویٹ والے کی فیسیں ہی اتنی ہیں کہ غریب آدمی کی پہنچ سے دور ہیں۔اس صورتحال کے باعث پرائیویٹ سی ٹی سکین مشین رکھنے والوں کی چاندی ہو رہی ہے ،جو کہ بھرپور فائدہ اٹھا کر رپورٹ کے اضافی پیسے وصول کرنے میں مصروف ہیں، جبکہ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ سی ٹی سکین مشین زائد المعیاد ہو چکی ہے اور متعدد مرتبہ خرا ب رہنے کی وجہ سے اس پر بھاری اخراجات بھی ہوتے تھے جس پر نئی اور جدید سی ٹی سکین مشین خرید کر لائی جا چکی ہے ، متعلقہ کمپنی کی ٹیم اس کی انسٹالیشن کیلئے آئند چند روز تک سرگودھا آئے گی کوشش ہے کہ جلد از جلد نئی سی ٹی سکین مشین فعال کر کے مریضوں او ران کے لواحقین کی مشکلات کو کم سے کم کیا جا سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں