کمسن بچوں سے مزدوری کروانے والے دو افراد کیخلاف مقدمہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)کمسن بچوں سے مزدوری کروانے والے دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔۔۔
تھانہ پیپلزکالونی کے مختلف علاقوں میں چائلڈ پروٹیکشن افسر عرفان رشید نے موٹرسائیکل ورکشاپس پر چھاپے مارے جہاں دو مقامات پر کمسن بچوں سے خلاف قانونی مزدوری کروائی جا رہی تھی۔ پولیس نے افسر کی درخواست پر بچوں کو کام پر رکھنے والے ورکشاپ مالکان کے خلاف مقدمات درج کرلیے ۔