خریداری کے بہانے نوسر بازار دکان سے موبائل فون لے اڑا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)خریداری کے بہانے نوسر بازار دکان سے موبائل فون لے اڑا۔۔۔
تھانہ ریل بازار کے علاقہ کچہری بازار میں واقع محمد بختیار کے دکان پر نامعلوم شخص نے آکر موبائل دکھانے کا مطالبہ کیا۔ فیچر چیک کرنے کے بہانے موبائل فون چلاتے ہوئے ملزم رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔