لڑکی کے اغوا کی کوشش ، مزاحمت پر دکاندار پر تشدد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)مسلح افراد لڑکی کو اغوا کی کوشش کے دوران مزاحمت پر دکاندار کو تشدد کا نشانہ بنا کر فرار ہو گئے۔۔۔
بھیرہ کے مین بازار میں واقع عبدالصمد کی دکان سے ایک لڑکی کپڑے خرید رہی تھی کہ اس دوران چار پانچ افراد دکان میں داخل ہوئے اور لڑکی کو ہراساں کرتے ہوئے اسے زبردستی اپنے ہمراہ لے جانے کی کوشش کرنے لگے ،جس پر دوکاندار نے مزاحمت کی تو ملز م اسے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے فرار ہو گئے اس دوران نامعلوم لڑکی بھی موقع پا کر بھاگ گئی، اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔