2 روز سے لاپتہ 3سالہ بچے کی لاش تالاب سے برآ مد

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )دو روز قبل لاپتہ ہونے والے 3سالہ بچے کی لاش مل گئی۔سیالکوٹ کی تحصیل پسرور تھانہ پھلورہ کے گاؤں سکندر پور میں لاپتہ ہونے والے۔۔۔
3سالہ ساحل کی لاش گاؤں کے تالاب سے برآمد ہوئی۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے ساحل دوسرے بچوں کے ساتھ کھیتوں میں گیا تھا اور وہ تالاب میں گر گیا ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد اہل خانہ کے حوالے کر دیا۔