کامونکے :وارداتوں میں میاں بیوی سمیت 8افراد کو لوٹ لیا گیا

کامونکے :وارداتوں میں میاں  بیوی سمیت 8افراد کو لوٹ لیا گیا

کامونکے (نامہ نگار )ڈکیتی کی وارداتوں میں میاں بیوی سمیت8افراد کو لوٹ لیا گیا۔گزشتہ رات گوجرانوالہ کا شہریار اور اُہلیہ لاہور سے واپس آرہے تھے کہ جی ٹی روڈ گھنیا کے قریب دو ڈاکو اُن سے 45ہزارروپے ،طلائی زیورات اور موبائل فون چھین کر لے گئے۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

سادھوکی کے فیصل اور اُسکے کزن سلیمان سے ریلوے لائن کے قریب دو ڈاکو 73ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر لے گئے ۔مومن پورہ کے رحمان سے تاج ٹاؤن کے قریب دو ڈاکو نقدی،موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے ۔گھنیا کے عمار اعجاز سے ڈاکو سو ا لاکھ روپے ،تین موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین کر لے گئے ۔کوٹ رفیق کا نصیر گھر کے باہر کھڑا تھا کہ دو ڈاکو موٹر سائیکل چھین کر لے گئے جبکہ نت کالر کے فلک شیر سے واہنڈو سے واپس جاتے ہوئے دو ڈاکو 15 ہزارروپے چھین کر فرار ہوگئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں