کمسن بچی کی مزاحمت ،مبینہ زیادتی کی کوشش ناکام

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کمسن بچی نے مزاحمت کرتے ہوئے مبینہ زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی۔۔
تھانہ رضا آباد کے علاقے کلیم شہید کالونی کے رہائشی وقار احمد نے پولیس کو بتایا کہ اس کی 6 سالہ بیٹی کو ملزم کی جانب سے مبینہ طور پر قابو کر لیا گیا اور مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی جانے لگی۔ جبکہ متاثرہ بچی نے مزاحمت کرتے اور شور مچاتے ہوئے مبینہ زیادتی کی کوشش ناکام بنادی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔