عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج مسلسل دوسرے دن قیمتوں میں بڑا اضافہ ہونے کے سبب سونا مزید مہنگا ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج منگل کے روز فی اونس سونے کی قیمت 32 ڈالر بڑھ گئی جس کے بعد نئی عالمی قیمت 4ہزار 456 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی۔

مقامی صرافہ بازاروں میں بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 3ہزار 200 روپے کا اضافہ ریکارڈ ہونے کے بعد نئی قیمت 4لاکھ 67 ہزار 962روپے کی سطح پر آگئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2ہزار 743 روپے بڑھ کر 4لاکھ  ایک ہزار201 روپے کی سطح پر آگئی۔

دوسری جانب ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 338 روپے کے اضافے سے 8ہزار 361 روپے کی سطح پر آگئی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 290روپے کے اضافے سے 7ہزار 168روپے کی سطح پر آگئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا تھا، جس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 4424 ڈالر فی اونس جب کہ مقامی سطح پر 9200 روپے فی تولہ اور 7888 روپے فی 10 گرام مہنگا ہوگیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں