گاڑی کھائی میں گرنے سے خواتین اوربچوں سمیت 6 افراد جاں بحق

سوات: (دنیا نیوز) بارات میں شامل گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ چپریال میں پیش آیا جہاں بارات میں شامل گاڑی گہری کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 3 خواتین اور2 بچوں سمیت 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

حادثے میں متعدد افراد زخمی ہوئے جن کو طبی امداد کیلئے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار گاڑی مٹہ سے چپریال جارہی تھی کہ اچانک بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری جس کے باعث مذکورہ ہلاکتیں ہوئیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں