عمر گل اور عمران فرحت کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ

کرکٹ

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر عمر گل نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا، عمران فرحت نے بھی ڈومیسٹک کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر عمر گل اپنے یارکرز کی وجہ سے "گل ڈوزر" کے نام سے جانے جاتے ہیں تاہم اب عمر نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ نے کہا کہ انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے رہا ہوں، نیشنل ٹی 20 کپ کے درمیان یا آخر میں ریٹائرمنٹ کا باقاعدہ اعلان کروں گا، یہ میرا آخری ڈومیسٹک ایونٹ ہو گا۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر عمر گل پی سی بی کرکٹ کمیٹی کا بھی حصہ ہیں ریٹائرمنٹ کے بعد کوچنگ سائیڈ پر آنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

عمر گل نے 47 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 163 وکٹیں حاصل کیں جبکہ 130 ایک روزہ میچز میں عمر گل نے 179 شکار کیے، ٹی 20 انٹرنیشنل میں عمر گل نے 60 میچز میں 85 آؤٹ کیے۔

دوسری جانب کرکٹر عمران فرحت نے بھی ڈومیسٹک کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کر لیا۔

اس موقع پر عمران فرحت کا کہنا تھا کہ گذ شتہ سیزن ہی کہہ دیا تھا کہ یہ میرا آخری سیزن ہو گا،پورا سیزن کھیلتا ہوں یا نہیں ابھی دیکھوں گا،انجوائے کرتا رہا تو کھیلوں گا ،خواہش ہے کہ نوجوانوں کو آگے لاوں، اب کوچنگ کے پروفیشن سے جڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ عمران فرحت نے 40 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 2400 رنز بنائے جبکہ 58 ایک روزہ میچز میں انہوں نے 1719 رنز بنائےاور 7 ٹی ٹونٹی میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے76 رنز بنائے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں