ٹوکیو اولمپکس: پاکستانی تیراک بسمہ خان جمعے کو اِن ایکشن ہوں گی

کھیل

ٹوکیو: (دنیا نیوز) ٹوکیو اولمپکس میں پاکستانی ویمن تیراک بسمہ خان جمعے کو اِن ایکشن ہوں گی، پرستاروں نے دعائیں کرنے کے ساتھ جیت کی امیدیں لگا لیں۔

ویمن تیراک بسمہ خان 50 میٹر فری سٹائل کیٹگری میں جوہر دکھائیں گی۔ خیال رہے کہ بیڈمنٹن میں ماحور شہزاد کو دو بار ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ ویٹ لفٹنگ میں طلحہ طالب کامیابی تو حاصل نہ کر سکے البتہ انہوں نے اچھی کارکردگی سے دل جیت لیے۔

مردوں کے تیراکی مقابلے میں حسیب طارق کی ناکامی کے بعد بسمہ خان سے کامیابی کی امیدیں لگ گئی ہیں۔ قومی تیراک کا مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر ساڑھے تین بجے شروع ہو گا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...