شہزاد سلیم کو دوبارہ ڈی جی نیب لاہور تعینات کر دیا گیا

لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے شہزاد سلیم کو دوبارہ ڈی جی نیب لاہور تعینات کر دیا، ڈی جی نیب شہزاد سلیم کو دسمبر 2021 میں اسلام آباد ٹرانسفر کیا گیا تھا۔

سابق ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کو تقریباً 4 ماہ بعد دوبارہ ڈی جی نیب لاہور تعینات کر دیا گیا۔ ڈی جی نیب لاہور جمیل احمد کو آگاہی ونگ اسلام آباد تعینات کر دیا گیا۔

ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نے اپنے دور میں مسلم لیگ نون کے اہم رہنماؤں سمیت دیگر بڑے ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...