قومی کرکٹر محمد رضوان کا مفتی رفیع عثمانی کے انتقال پر اظہار تعزیت
لاہور: (ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے نامور عالم دین مفتی محمد رفیع عثمانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قومی کرکٹر محمد رضوان نے ممتاز عالم دین مفتی رفیع عثمانی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے انتقال پر ملال پر دل رنجیدہ ہے لیکن بندے کی اپنے مالک سے ملاقات اور قریب ہوگئی۔
رضوان کا کہنا تھا کہ اللہ پاک مفتی رفیع عثمانی کے درجات بلند فرمائے اور دونوں جہانوں میں کرم، آسانی اور محبت کا معاملہ فرمائے، آمین۔
Mufti Rafi Usmani sb is ummat ka asaasa the. Un k inteqale pur malaal per dil intehayi ranjeeda hai per banday ki apne malik se mulaqat or qareeb hogayi. Allah pak un k darjaat buland farmayain or dono jahano me karam, asani or mohabbat ka muamla faramayain, Ameen
— Muhammad Rizwan (@iMRizwanPak) November 20, 2022
یاد رہے کہ دو روز قبل انتقال کرنے والے مفتی محمد رفیع عثمانی کی نماز جنازہ آج دارالعلوم کورنگی میں ادا کی گئی ہے۔
مفتی محمد رفیع عثمانی کے انتقال پر صدر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف سمیت سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے بھی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments