رانا نوید الحسن اور عمران فرحت کا افغان کرکٹ بورڈ کے ساتھ معاہدہ

لاہور : ( ویب ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر عمران فرحت اور سابق فاسٹ باؤلر رانا نوید الحسن نے افغانستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ معاہدہ کر لیا۔

رپورٹس کے مطابق سابق فاسٹ باؤلر کو افغانستان کرکٹ کے ہائی پرفارمنس سینٹر کا بولنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے جبکہ سابق اوپنر ان کے ساتھ بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔

دونوں پاکستانی کرکٹرز نے افغان بورڈ کے ساتھ ایک سال کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں جبکہ ٹیم کی عمدہ پرفارمنس پر معاہدے میں توسیع ممکن ہوگی۔

عمران فرحت 15 فروری کو افغانستان روانہ ہوں گے جبکہ رانا نوید الحسن پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کے آٹھویں ایڈیشن کے بعد کابل جائیں گے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...