تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ نیازی کو بھی گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد پولیس کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ نیازی کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

اسلام آباد کے پولیس حکام نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹر سیف اللہ نیازی کو حراست میں لیا گیا ہے، تحریک انصاف کے رہنما کو گرفتاری کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کریک ڈاؤن کا سلسلہ نہ تھم سکا، سینئر پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید بھی گرفتار

پولیس کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنما سیف اللہ نیازی کو گرفتار کرنے کی وجہ سامنے نہیں آ سکی، اس سے قبل سابق صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کو پنجاب پولیس نے حراست میں لیا ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...