چند ماہ میں فائیو جی کی نیلامی کرنے جا رہے ہیں: ڈاکٹر عمر سیف

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وفاقی وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف سے موبائل کمپنی کے سی ای او عامر ابراہیم نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران وفاقی وزیر اور موبائل کمپنی کے سی ای او نے فائیو جی سپیکٹرم آکشن، ٹائم لائن اور ٹیلی کام سروسز کی فراہمی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ اگلے چند ماہ میں فائیو جی آکشن کرنے جا رہے ہیں، ملک میں بہتر ٹیلی کام سروسز کی فراہمی کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صارفین کو محدود بینڈوڈتھ آفر کی وجہ سے اچھی سروس نہیں ملتی، فائیو جی سے صارفین کو بہتر اور معیاری ٹیلی کام سروسز میسر ہوں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں