انتخابات کی تاریخ سے غیر یقینی صورتحال میں بہتری آئیگی: قمر زمان کائرہ
اسلام آباد: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے تاریخ دینے سے غیر یقینی صورتحال میں بہتری آئے گی۔
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا الیکشن کرانے کا آئینی مؤقف ہے، جو اپنی جگہ ٹھیک ہے، پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا تھا کہ الیکشن کی تاریخ دے دی جائے، الیکشن کمیشن نے تاریخ دے دی، عمومی طور پر غیر یقینی کی جو صورتحال ہے اس میں بہتری آئے گی۔
پیپلزپارٹی کے رہنما نے مزید کہا لیول پلیئنگ فیلڈ کا اس ایشو سے کوئی تعلق نہیں، وہ ایک الگ ایشو ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments