کراچی، ٹھٹھہ: اہلکار سمیت 3 شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی اور ٹھٹھہ میں پولیس اہلکار سمیت 3 شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں گھر سے چار روز پرانی لاش برآمد ہوئی، متوفی کی شناخت بشیر احمد کے نام سے ہوئی جبکہ مرنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش قبضے میں لے کر ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دی۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے لیاقت آباد سے بھی ایک شہری کی لاش ملی جس کے سر پر چوٹ کا نشان پایا گیا ہے، متوفی کی موت حادثے میں ہوئی یا قتل کیا گیا اس حوالے سے ابھی کوئی تفصیل سامنے نہیں آ سکی، پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی۔

ادھر ٹھٹھہ میں دو گروپوں کے درمیان جھگڑا ہو گیا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج دم توڑ گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں