پی ایس اے چیلنجر ٹور پلیئر آف دی منتھ کا اعزازسکواش پلیئر عشب عرفان نے جیت لیا
کراچی :(ویب ڈیسک ) پاکستان کے نوجوان سکواش پلیئر عشب عرفان کو جولائی کیلئے پی ایس اے چیلنجر ٹور پلیئر آف دی منتھ منتخب کرلیا گیا۔
پی ایس اے کے مطابق عشب عرفان کو جولائی میں ان کی کارکردگی کی بنیاد پر دنیا بھر کے سکواش فینز نے ووٹنگ کے ذریعے چیلنجر ٹور پلیئر آف دی منتحھ منتخب کیا،عشب عرفان نے گزشتہ ماہ کینسو اوپن ٹائٹل جیتا تھا جبکہ جونز کریک اوپن کا فائنل کھیلا تھا جہاں انہیں ہم وطن عاصم خان نے شکست دی تھی۔
واضح رہے جولائی میں ہی عشب عرفان کیرئیر کی بہترین رینکنگ 82 پر پہنچے تھے۔ 20 سالہ عشب عرفان امریکا میں ہیوسٹن سکواش کلب میں ٹریننگ کرتے ہیں۔