والدہ کے ارشد ندیم کو بیٹا کہنے پرنیرج چوپڑا نے وضاحت کردی

نئی دہلی : (ویب ڈیسک ) پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو بیٹا کہنے پر بھارتی جیولین تھرور نیرج چوپڑا نے اپنی والدہ کے بیان کی وضاحت کردی ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نیرج چوپڑا کاکہنا ہے کہ میری والدہ نے یہ بات دل سے کہی تھی کہ ارشد ندیم میرے بیٹے جیسا ہے، میری والدہ سوشل میڈیا سے متاثر نہیں ہیں اور وہ ہمیشہ اپنے دل کی بات کرتی ہیں۔

نیرج چوپڑا نے کہا کہ میری ماں گاؤں میں رہتی ہیں اور وہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات کے حوالے سے سوشل میڈیا اور ٹیلی ویژن پر آنے والی خبروں پردھیان نہیں دیتیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ ایک ماں کا احساس رکھتی ہیں، سادگی سے بولتی ہیں اور اپنے دل کی بات کرتی ہیں، انہوں نے اپنے دل کی بات کی ہے، کچھ لوگوں کو یہ عجیب لگا ہوگا اور کچھ نے اس کو پسند کیا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں :ارشد بھی میرا بیٹا، نیرج کے سلور میڈل جیتنے پرخوش ہیں : والدہ نیرج چوپڑا

واضح رہے کہ ارشد ندیم کی کامیابی کے بعد نیرج چوپڑا کی والدہ سروج دیوی نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نیرج چوپڑا کے سلور میڈل جیتنے پر بھی خوش ہیں، ہمارے لیے سلور بھی گولڈ جیسا ہی ہے۔

اُنہوں نے کہا تھا کہ ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیتا وہ بھی میرا بیٹا ہے وہاں تک پہنچنے کے لیے سب محنت کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ پیرس اولمپکس میں  بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے  ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوایا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں