وزیراعلیٰ پنجاب ناجائز کرسی پر بیٹھ کر مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر ہونے کا تاثر دیتی ہیں: اسد قیصر

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے کہا کہ ، وزیراعلیٰ پنجاب ایک ناجائز کرسی پر بیٹھی ہیں۔

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے کہا کہ ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا، مسلم لیگ ن لاہور میں نہ صوبائی سیٹ جیتی نہ قومی۔

اسد قیصر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب ایسا تاثر دیتی ہے جیسے مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر ہیں، سپریم کورٹ نے واضح کردیا ہے کہ تحریک انصاف ایک سیاسی جماعت ہے، 13 اگست کو ہم جلسے جلوس کریں گے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں