پیرس اولمپکس: ویمنز فٹبال کا ٹائٹل بھی امریکا کے نام، گولڈ میڈلز کی تعداد 34 ہو گئی

پیرس :(دنیا نیوز) پیرس اولمپکس کے مختلف مقابلوں میں امریکا نے ایونٹ میں 34واں گولڈ میڈل جیت لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ویمنز فٹبال کے مقابلوں میں امریکا کی ٹیم نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا، امریکا نے فائنل میں برازیل کو ایک صفر سے شکست دی۔

خیال رہے پیرس اولمپکس کے مختلف ایونٹس میں امریکا کے طلائی تمغوں کی تعداد 34ہو گئی ہے۔

واضح رہے پیرس اولمپکس کے مختلف ایونٹس میں چین 37طلائی تمغوں کے ساتھ سرفہرست ہے، امریکا 34 کے ساتھ دوسرے نمبر پرجبکہ ایونٹس میں 18تمغوں کے ساتھ آسٹریلیا کا تیسرا نمبر ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں