رواں مالی سال کے دوران اسلامک ڈویلپمنٹ بنک سے 50 کروڑ ڈالر قرض کی فراہمی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) رواں مالی سال کے دوران اسلامک ڈویلپمنٹ بنک سے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر قرض کی فراہمی کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پہلی سہ ماہی کیلئے 10 کروڑ ڈالر رواں ماہ موصول ہوں گے، تیل خریداری کیلئے اسلامک ڈویلپمنٹ بنک سے ادھار رقم کی پہلی قسط موصول ہو گی۔

دستاویز کے مطابق تیل خریداری کیلئے اسلامک ڈویلپمنٹ بنک سے آئندہ سہ ماہی میں 15 کروڑ ڈالر ملیں گے، رواں مالی سال کی تیسری اور چوتھی سہ ماہی میں 25 کروڑ ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے ادھار تیل خریداری کا معاہدہ ختم ہونے پر سہولت حاصل کی گئی ہے، گزشتہ مالی سال جون تک اسلامک ڈویلپمنٹ بنک کی جانب سے 25 کروڑ ڈالر فراہم کیے گئے تھے۔

یاد رہے کہ اسلامک ڈویلپمنٹ بنک سے جینیوا ڈونر کانفرنس میں 3 ارب 60 کروڑ ڈالر کی یقین دہانی ملی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں