سٹاک مارکیٹ میں کمی کا سلسلہ برقرار، انٹربینک میں ڈالر بھی سستا

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے جبکہ انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کے آغاز پر 410 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 78 ہزار 160 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 695 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 78 ہزار 559 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

امریکی کرنسی
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 5 پیسے کی کمی دیکھی گئی جس سے انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 55 پیسے سے کم ہو کر 278 روپے 50 پیسے کا ہوگیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں