سندھ کابینہ نے سولر پارکس کیلئے اراضی دینے کی منظوری دیدی

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ کابینہ نے مختلف سولر پارکس کیلئے اراضی دینے کی منظوری دیدی۔

سندھ کابینہ نے 500 میگاواٹ سولر پارک مانجھند کیلئے 250 ایکڑاراضی دینے کی منظوری دیدی، سندھ کابینہ کی جانب سے ضلع وسطی میں 612 ایکڑ اراضی پر 120 میگاواٹ اور ملیر میں 600 ایکڑز پر 150 میگاواٹ سولر پارک قائم کرنے کی منظوری دیدی گئی۔

وزیر توانائی سید ناصرشاہ نے 1.362 بلین روپے سٹامپ ڈیوٹی معاف کرنے کی کابینہ کو درخواست کی، سندھ کابینہ نے سٹامپ ڈیوٹی معاف کرنے کی تجویز منظور نہیں کی، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ہدایت کی کہ ہر ایک کو اپنا ٹیکس دینا چاہئے۔

کابینہ نے سندھ الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی سیپرا قائم کرنے کی منظوری دیدی، سیپرا سندھ رجسٹریشن آف الیکٹرک پاور سروس ایکٹ 2023 کے تحت قائم کی گئی ہے۔

سیپرا کا ایک چیئرمین اور 3 ممبران ہوں گے، سندھ کابینہ کو آگاہی وزیراعلیٰ سندھ نے سیپرا کیلئے 197.916 ملین روپے بجٹ 25-2024 کے لئے منظور کئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں