بھارت میں خاتون ڈاکٹر سے زیادتی اور قتل کیخلاف احتجاج وسیع، طلبہ، وکلا، کھلاڑی بھی شامل

نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارت کے شہر کولکتہ میں خاتون ڈاکٹر سے زیادتی اور قتل کے خلاف احتجاج کا دائرہ مزید وسیع ہو گیا۔

احتجاج میں ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ اب طلبہ، وکلا، کھلاڑی اور دیگر طبقات کے لوگ شامل ہو رہے ہیں، بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے معاملے پر سماعت کی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ زمینی حقیقت بدلنے کیلئے زیادتی کے ایک اور کیس کا انتظار نہیں کیا جا سکتا، بھارتی سپریم کورٹ نے ملک میں خواتین اور ڈاکٹروں کی سکیورٹی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی سپریم کورٹ نے ڈاکٹروں کے تحفظ کیلئے طریقہ کار طے کرنے کیلئے 9 رکنی ٹاسک فورس تشکیل دے دی، سی بی آئی کو معاملے کی تحقیقات پر 22 اگست کو رپورٹ جمع کرانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ نے تین روز قبل خاتون ڈاکٹر کے ریپ و قتل واقعے پر از خود نوٹس لیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں