بلوچستان کے سرکاری ملازمین کا بدھ سے سول سیکرٹریٹ احتجاجاً بند کرنے کا اعلان

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان کے سرکاری ملازمین نے بدھ سے سول سیکرٹریٹ احتجاجاً بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

صدر بلوچستان سول سیکرٹریٹ مالک کاکڑ نے  دنیا نیوز  سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف افسران او ایس ڈی جبکہ دوسری طرف منظور نظر افسران کو ڈبل ڈبل چارج دیئے جا رہے ہیں۔

مالک کاکڑ کا کہنا تھا کہ تحقیقات کی جائے کہ کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد کیوں نہیں کیا جا رہا۔

صدر بلوچستان سول سیکرٹریٹ نے کہا کہ موجودہ چیف سیکرٹری مبینہ طور پرغیر قانونی تعیناتیوں میں مصروف ہیں، بدانتظامی کی وجہ سے فیصلوں پر عملدرآمد نہیں ہو رہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں