صدف کنول کا سالگرہ پر شوہر کے نام محبت بھر پیغام مداحوں کی توجہ کا مرکز

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صدف کنول نے شوہر شہروز سبزواری کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام شیئر کردیا۔

معروف پاکستانی اداکار شہروز سبزواری آج 25 اگست کو اپنی 39ویں سالگرہ منارہے ہیں، سالگرہ کے موقع پر اداکار کو شوبز ستاروں سمیت مداحوں کی جانب سے بھی سالگرہ کی مبارکباد پر مبنی پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔

شہروز سبزواری کی سالگرہ کے موقع پر اداکار کی دوسری اہلیہ صدف کنول کا محبت بھرا پیغام مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

اداکارہ صدف کنول نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے شہروز سبزواری کے ہمراہ تصاویر شیئر کیں اور پوسٹ کے کیپشن میں شوہر کیلئے محبت بھرا پیغام بھی لکھا۔

صدف نے اپنے پیغام میں لکھا کہ " اس شخص کو سالگرہ مبارک ہو جو ہر روز اپنی ہنسی اور محبت سے میری دنیا کو روشن کرتا ہے"۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں