نجی ایئر لائن کا طیارہ پرندہ ٹکرانے سے بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی سے اسلام آباد جانے والی نجی ایئرلائن کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا جو حادثے سے بال بال بچ گیا۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق پی اے 208 پرواز سے پرندہ ٹیک آف کے لئے رن وے پر دوڑتے ہوئے ٹکرایا، پرندہ ٹکراتے ہی کپتان نے ایمرجنسی بریک لگادی جس سے مسافروں کو جھٹکے لگے۔

ایئرلائن ذرائع نے مزید بتایا کہ طیارے کو کپتان واپس پارکنگ میں لے آیا، مسافروں کو طیارے سے اتار کر پرواز کو منسوخ کردیا گیا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں