ارسا ایکٹ ترمیم بارے توجہ دلاؤ نوٹس پر مصدق ملک کا جواب بھی آگیا
اسلام آباد: (دنیا نیوز) ارسا ایکٹ میں ترمیم سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پر وفاقی وزیر مصدق ملک کا جواب بھی سامنے آگیا۔
وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا کہ صوبوں کا جو بھی مقدمہ آتا ہے وہ پاکستان کا ہوتا ہے، ملک کے کسی صوبہ کو اعتراض ہوگا تو وہ کام نہیں ہوگا، ابھی ایسا کوئی قانون نہیں آیا، تمام اتحادی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ارسا ایکٹ 1992 میں مجوزہ تبدیلیوں پر پیپلز پارٹی سینیٹرز کا توجہ دلاؤ نوٹس پیش
انہوں نے کہا کہ جو بھی قانون ہوگا انہی ایوانوں سے منظور ہوگا، ہر قسم کی قانون سازی پر اتحادیوں سے مشاورت ہوگی۔
مصدق ملک کا کہنا تھا کہ جو کاغذ آیا ہے وہ ارسا سے متفقہ طور پر آیا ہے، ارسا کے تمام ممبران بشمول سندھ کے ممبر نے دستخط کر کے بھیجے ہیں۔