پی ٹی آئی نے جلسےکے ذریعے کوئی مثبت پیغام نہیں دیا ،عرفان صدیقی

اسلام آباد:(دنیا نیوز) سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے جلسے کے ذریعے کوئی مثبت پیغام نہیں دیا۔

اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کےباہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ اراکین کی گرفتاری کے معاملے پر سپیکر قومی اسمبلی نےاقدامات کیےہیں۔

انہوں نے کہا کہ یقین ہے کہ سپیکرقومی اسمبلی معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے،8 ستمبر کو پی ٹی آئی کے جلسے نے ماحول کو خراب کرنے میں کردارادا کیا، جلسے میں ہونے والی تقاریر، لب ولہجہ قابل افسوس اور قابل مذمت ہے۔

عرفان صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ خواتین کےبارے میں غیرپارلیمانی زبان استعمال کی گئی، پی ٹی آئی جلسےمیں میڈیا پرالزام تراشی کی گئی، جلسے کے ذریعے کوئی بھی مثبت پیغام نہیں دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں