پی ٹی آئی اراکین کی گرفتاری، سپیکر قومی اسمبلی نے سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھ لی
اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی سے گزشتہ شب تحریک انصاف کے اراکین کی گرفتاری کے سلسلہ میں سپیکر قومی اسمبلی نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے پوری صورتحال کا جائزہ لیا۔
ذرائع کے مطابق کسی بھی پارلیمنٹیرین کوقومی اسمبلی کے احاطہ (اندر) سے گرفتار نہیں کیا گیا، سپیکر قومی اسمبلی نے آج اجلاس میں رولنگ دی تھی کہ وہ سارے معاملے کو خود دیکھیں گے۔
سی سی ٹی وی شواہد کے مطابق کسی پارلیمنٹیرین کو قومی اسمبلی کے اندر سے گرفتار نہیں کیا گیا، ذرائع کے مطابق کل کے اجلاس میں سپیکر ایوان کو اعتماد میں لیں گے۔