چیمپئنز ون ڈے کپ : کپتانوں اور مینٹورز کی پری ٹورنامنٹ پریس کانفرنس

فیصل آباد: (دنیا نیوز) چیمپیئنز ون ڈے کپ 2024 میں شامل کپتانوں اور مینٹورز نے پری ٹورنامنٹ پریس کانفرنس کی۔

سابق کپتان سرفراز احمد ، ثقلین مشتاق اور مصباح الحق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹورنامنٹ میں اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی، ٹورنامنٹ کے آغاز کا ںے صبری سے انتظار ہے، طویل عرصہ سے پلیئرز کا ڈومیسٹک کرکٹ کا مسئلہ ہے، ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کی خامیاں دور کریں گے۔

وقار یونس نے کہا کہ پہلا موقع ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ کو اتنا اہم ٹورنامنٹ ملا ہے، سب کی ذمہ داری ہے کہ مشکلات کا خاتمہ کیا جائے، ٹورنامنٹ کےلیے 150 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے، جب تک ڈومیسٹک کرکٹ اچھی نہیں ہوگی تب تک انٹرنیشنل کرکٹ بہتر نہیں ہوگی۔

سابق کپتان شعیب ملک نے کہا کہ ہمارے کرکٹر کو پروفیشنلزم، فٹنس اور گیم کو جاننے کے مسائل ہیں، اس ٹورنامنٹ میں تمام مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کےلیے ضروری ہے کہ ملک میں بھی اس وقت اسی فارمیٹ کی کرکٹ کھیلی جا رہی ہو، ہمیں ہوم سیریز کےلیے کنڈیشنز اپنے مطابق بنانا پڑیں گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں