دوسرا ون ڈے: افغانستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی

شارجہ: (دنیا نیوز) افغانستان نے جنوبی افریقہ کو دوسرے ون ڈے میں 177رنز سے شکست دے دی۔

افغانستان کے 312رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 134 رنز پر ڈھیر ہو گئی، جنوبی افریقہ کی جانب سے ٹیمبا بووما 3 8اور ٹونی ڈی زورزی 31 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

افغانستان کی جانب سے راشد خان نے 5 اور ننگیالیہ کھروٹے نے 4وکٹیں حاصل کیں، افغانستان نے تین میچوں کی سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کر لی، افغانستان کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4وکٹوں کے نقصان پر 311رنز بنائے تھے۔

افغانستان کی جانب سے رحمان اللہ گرباز105 اورعظمت اللہ عمر زئی 86 رنز بنا کر نمایاں رہے، رحمت شاہ نے 50 اور ریاض حسن نے 29 بنائے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں