مفت میں سر کا مساج کرانے والا شخص بولنے کی صلاحیت سے محروم

کرناٹک: (ویب ڈیسک) بھارت میں مفت میں سر کا مساج کرانے والا شخص بولنے کی صلاحیت سے بھی محروم ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع بیلاری میں عجیب نوعیت کا واقعہ پیش آیا جہاں 30 سالہ شخص مفت میں سر کی مالش کرانے کے بعد زندگی اور موت کی کشمکش کا شکار ہوگیا۔

مذکورہ شخص کا غیر تربیت یافتہ حجام نے مساج کیا جس کے باعث اس کی گردن میں بل پڑ گیا، گھر واپس آنے کے بعد شہری بولنے کی صلاحیت سے محروم ہونے لگا اور اسے اپنے بائیں جانب کمزوری محسوس ہوئی۔

تکلیف کے باعث کرناٹک کا رہائشی فوری طور پر علاج کے لئے ہسپتال پہنچا جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد اس بات کی تصدیق کی کہ مساج کی وجہ سے اس کی شریان پھٹ گئی ہے جس کی وجہ سے اس کے دماغ میں خون کی روانی متاثر ہونے کے باعث سٹروک ہوا ہے۔

شہری کا بلڈ تِھنرز کے ذریعے مزید خون رکنے سے بچایا گیا جس کے بعد اسے گھر واپس بھیج دیا گیا۔

ڈاکٹروں کے مطابق مریض کو صحت یاب ہونے میں 2 ماہ کا وقت لگ سکتا ہے، مساج میں تیزی سے گردن کو موڑنے سے خون کی شریانیں پھٹنے کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے جو جان لیوا سٹروک کی صورت اختیار کر سکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں