انگلش پریمیئرلیگ: برائٹن اینڈ ہووالبیون نےٹوٹنہم ہاٹ پور کو ہرا دیا
انگلینڈ: (ویب ڈیسک ) انگلش پریمیئر فٹبال لیگ میں برائٹن اینڈ ہوو البیون نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ٹوٹنہم ہاٹ پورکو شکست دے دی، یہ برائٹن اینڈ ہوو البیون کی لیگ میں تیسری فتح ہے۔
پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں، امریکن ایکسپریس سٹیڈیم، فالمر، انگلینڈ میں کھیلے گئے میچ میں برائٹن اینڈ ہوو البیون اورٹوٹنہم ہاٹ پور کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں ٹوٹنہم ہاٹ پور کی جانب سے برینن جانسن نے 23 ویں منٹ میں ایک گول کر کے اپنی کو برائٹن اینڈ ہوو البیون کے خلاف 0-1 گول کی برتری دلا دی۔
ٹوٹنہم ہاٹ پور کے ہی جیمز میڈیسن نے 37 ویں منٹ میں ایک گول کر کے مقابلہ 0-2 کر دیا جومیچ کے ہاف تک برقرار رہا، یوں میچ کے پہلے ہاف پر ٹوٹنہم ہاٹ پورکی ٹیم کو برائٹن اینڈ ہوو البیون کے خلاف 0-2 گول کی برتری حاصل تھی ۔
دوسرے ہاف کے آغاسے ہی برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیم ٹوٹنہم ہاٹ پورپر حاوی ہوگئی ، برائٹن اینڈ ہوو البیون کے ینکوبا منٹہ نے میچ کے 48منٹ پر ایک گول کر کے مقابلہ 1-2 کر دیا، جس کے 10 منٹ بعد میچ کے 58 ویں منٹ پر جارجینیو روٹر نے ایک گول کر کے میچ 2-2 گول سے برابر کر دیا۔
برائٹن اینڈ ہوو البیون کے ڈینی ویلبیک نے 66 ویں منٹ پر ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو ٹوٹنہم ہاٹ پورکے خلاف برتری دلاتے ہوئے مقابلہ 2-3 کر دیا جو میچ کے اختتام تک برقرار رہا، اور برائٹن اینڈ ہوو البیون نےٹوٹنہم ہاٹ پورکو میچ میں 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی ۔