بھارتی کامیڈین اداکار اتل پرچور کا کینسر سے انتقال
ممبئی: (ویب ڈیسک) معروف بھارتی اداکار اتل پرچور کا 57 سال کی عمر میں کینسر سے انتقال ہوگیا۔
بھارتی کامیڈین اداکار اتل پرچور نے مراٹھی اور ہندی سینما میں اپنے لاجواب کرداروں کے ذریعے ناظرین کے دلوں میں جگہ بنائی، وہ اپنے منفرد کامیڈی انداز کے لئے مشہور تھے اور بولی وڈ کے کئی بڑے اداکاروں جیسے شاہ رخ خان، سلمان خان، جوہی چاولہ، انوپم کھیر اور گووندا کے ساتھ کام کر چکے تھے۔
اتل پرچور کی اہم فلموں میں پھر بھی دل ہے ہندوستانی (2000)، میری پیاری بہنیا بنے گی دلہنیا (2001)، کیوں کہ میں جھوٹ نہیں بولتا (2001)، سلام-ای-عشق (2007)، پارٹنر (2007) شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ٹی وی کی دنیا میں بھی اتل پرچور نے نمایاں کام کیا اور ان کے مشہور شوز میں آر کے لکشمن کی دنیا، کامیڈی نائٹس ود کپل، کامیڈی سرکس شامل ہیں، ان کی آخری فلم علی بابا اور چالیس چور تھی جو رواں برس ریلیز ہوئی، جس میں انہوں نے ایک ڈاکٹر کا کردار ادا کیا تھا۔