آئی جی پولیس بلوچستان نے حالیہ بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کا نوٹس لے لیا
کوئٹہ: (دنیا نیوز) آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری نے صوبہ میں ہونیوالی حالیہ بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کا نوٹس لے لیا۔
آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری نے ڈی آئی جی انٹرنل اکاؤنٹبیلٹی بیورو کو فوری طور انکوائری عمل میں لانے کی ہدایت کی اور کہا کہ بھرتیوں مبینہ بے ضابطگیوں کے حوالے سے ثبوت تحریری طور پر ڈی آئی جی سرفرازاحمد فلکی کے دفترمیں جمع کروائیں۔
معظم جاہ انصاری نے کہا کہ بے ضابطگیوں کے مرتکب تمام اہلکاروں کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
سینٹرل پولیس آفس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تمام کیسز کو ڈی آئی جی انٹرنل اکاؤنٹبیلٹی بیورو کی سربراہی میں دیکھا جائے گا، میرٹ پر شفاف بھرتیوں کے عمل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔