بھارت میں خاتون کا کم تنخواہ ہونے پر شادی سے صاف انکار
ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارت میں خاتون نے کم تنخواہ ہونے پر شادی سے صاف انکار کر دیا۔
بھارت میں مردوں کے حقوق کیلئے سرگرم ایک کارکن کی جانب سے خاتون کے ساتھ بات چیت کا سکرین شاٹ شیئر کیا گیا ہے، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ 30 کے بجائے صرف 3 لاکھ سالانہ تنخواہ ہونے پر لڑکی نے شادی سے منع کر دیا جس کی چیٹ وائرل ہوگئی۔
کشور شف نامی شخص نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر چیٹ کا سکرین شاٹ شیئر کیا، جس میں پہلے تو خاتون انہیں جلد سے جلد منگنی کرنے کیلئے کہہ رہی تھیں جب تک اسے یہ نہیں پتا چلا کہ اس کے ہونے والے شوہر کی تنخواہ کم ہے۔
مذکورہ شخص سیو انڈین فیملی فاؤنڈیشن میں کونسلر کی حیثیت سے کام کرتا ہے جو کہ مرودوں کے حقوق کیلئے سرگرم ادارہ ہے۔
کشور شف نے بتایا کہ خاتون اس سے پہلے تو بہت ہی عمدہ طریقے سے بات کر رہی تھی، تاہم جب میں نے اسے بتایا کہ مجھ سے ایک ’ٹائپو ایرر‘ ہوگیا ہے اور میں نے اپنی سالانہ تنخواہ میں غلطی سے ایک ’0‘ کا اضافہ کر دیا ہے تو اس کا رویہ بدل گیا۔
میں نے اسے بتایا کہ میری سالانہ تنخواہ 30 لاکھ روپے نہیں بلکہ صرف 3 لاکھ روپے ہے تو اس عورت نے شادی سے انکار کر دیا جو کہ پہلے سے طلاق یافتہ تھی،(یہ بات کشور شف کو بعد میں تحقیقات کے ذریعے پتہ چلی۔)
سکرین شاٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ اصل تنخواہ پتہ لگنے سے پہلے تک وہی خاتون جلد سے جلد منگنی کا کہہ رہی تھی، کشور نامی شخص نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کو جاننے کیلئے مزید وقت چاہیے کیوں کہ یہ ہم دونوں کی دوسری شادی ہے۔
اس کے جواب میں مذکورہ خاتون کا کہنا تھا کہ وہ مزید انتظار نہیں کر سکتی یا تو پھر ہم دنوں کو کسی اور کو ڈھونڈنا پڑے گا۔