کراچی سے ایک اور بڑا حوالہ ہنڈی کا نیٹ ورک پکڑا گیا

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی سے ایک اور بڑا حوالہ ہنڈی کا نیٹ ورک پکڑا گیا۔

ڈائریکٹرایف آئی اے کے مطابق مسلم کالونی بلاک بی میں ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے چھاپہ مارا، بھاری مقدارمیں نقدی برآمد کر لی، کارروائی کے دوران حوالہ ہنڈی نیٹ ورک کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، برآمد ہونے والی رقم میں 90 لاکھ سے زائد پاکستانی کرنسی، 2600ڈالرز شامل ہیں۔

ڈائریکٹرایف آئی اے نے مزید بتایا کہ کارروائی کے دوران بینک کی رسیدیں اور دیگر دستاویزات برآمد ہوئیں، واقعہ کا مقدمہ درج کرکے مزید ملزموں کی تلاش شروع کر دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں