نعیم حیدر پنجوتھا کی گرفتاری عدالتی اجازت سے مشروط
اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا کی کسی مقدمے میں گرفتاری عدالتی اجازت مشروط کر دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا کی درخواست پر حکم جاری کردیا۔
عدالت عالیہ نے حکم دیا کہ نعیم حیدر پنجوتھا پر کتنے مقدمات ہیں تفصیلات جمع کرائیں، عدالت کی اجازت کے بغیر آئندہ سماعت تک نعیم پنجوتھا کو گرفتار نہ کیا جائے۔
بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی مزید سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا نے مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی اور گرفتاری سے روکنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔