اعظم سواتی کی اپنے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست منظور
راولپنڈی: (دنیا نیوز) عدالت نے جلاؤ گھیراؤ کیس میں تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کا مزید 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے 5 اکتوبر کو ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت کی، پولیس نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست کی۔
اعظم سواتی نے کہا کہ ایک یا دو دن کے بجائے ایک ہی بار پولیس کو 7 روزہ ریمانڈ دے دیں۔
عدالت نے پولیس کی درخواست اور اعظم سواتی کی اس پیشکش پر ریمانڈ میں توسیع کی استدعا منظور کر لی۔
بعدازاں انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اعظم سواتی کا مزید 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے تفتیش مکمل کرکے 13 نومبر کو دوبارہ پیش کرنیکا حکم دیا۔