ایران کا اقوام متحدہ میں اسرائیل کی رکنیت ختم کرنے کا مطالبہ

تہران : (ویب ڈیسک ) ایران نے شام پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کی اقوام متحدہ کی رکنیت ختم کی جائے۔

عرب میڈیا کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ شام میں اسرائیلی بمباری کے واقعات کے پیش نظر اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی بند کی جائے اور اس کی اقوام متحدہ کی رکنیت کا خاتمہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی غیر قانونی کارروائیوں کو روکنے کے لیے انہیں اسلحہ اور ہتھیاروں کی فراہمی بند کی جائے نیز اس کی اقوام متحدہ کی رکنیت ختم کر دی جائے۔

واضح رہے کہ اسرائیل اپنے گرد و پیش کے جس ملک پر چاہے بمباری کی صلاحیت کا استعمال کر رہا ہے، غزہ میں ایک سال سے زائد عرصے کے لیے جنگ جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ اس نے لبنان ، شام اور ایران کو بھی اپنے حملوں کی زد میں لیا ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق  اسرائیلی فورسز کے شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ پر حملے میں 36 فلسطینی، لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے حملے میں 23 لبنانی جبکہ شام کے دارالحکومت کی رہائشی عمارت پر ہوئے حملے میں 7 شامی شہید ہو گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں