بلدیاتی نمائندوں، صوبائی حکومتی کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب

پشاور: (دنیا نیوز) بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات کی کمی اور فنڈز کی عدم دستیابی کا معاملہ، بلدیاتی نمائندوں اور صوبائی حکومت کی کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے۔

صوبائی حکومت نے بلدیاتی نمائندوں کو مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کرا دی، صوبائی حکومت نے بلدیاتی نمائندوں سے 20 دن کی مہلت مانگ لی، 20 دن کے اندر تمام مطالبات پر عملدرآمد ہو جائے گا۔

ذرائع کے مطابق بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز مختلف مراحل میں دیئے جائیں گے، کمیٹی نےضم اضلاع کے بلدیاتی نمائندوں کے دفاتر اور گاڑیوں کے لئے فنڈز جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

کمیٹی سے بلدیاتی نمائندوں نے مدت میں تین سال توسیع کرنے کا مطالبہ کیا، کمیٹی نے بلدیاتی نمائندوں کی مدت میں تین سال توسیع کیلئے وزیر اعلیٰ سے مشاورت بیس دن مانگ لئے ہیں۔

حکومتی کمیٹی کی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی اسلام آباد سے واپسی پر مشاورت ہو گی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں