عشروں سے مسلط دو کرپٹ خاندان ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں: بیرسٹر سیف

پشاور: (دنیا نیوز) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ عشروں سے مسلط دو کرپٹ خاندان ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں۔

انسداد بدعنوانی کے عالمی دن پر ایک پیغام میں مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ آج کا دن کرپشن سے پاک پاکستان کی تجدید عہد کا دن ہے، آج کے دن ملک پر مسلط 2 کرپٹ سیاسی خاندانوں سے چھٹکارا پانے کا عہد کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یہ دو خاندان حکمرانی پاکستان میں جبکہ جائیدادیں باہر بناتے ہیں، ایک خاندان نے برطانیہ میں جائیدادیں بنائیں جبکہ دوسرے نے سوئس بینک بھر دیئے، ملک پیچھے جارہا ہے جبکہ ان کی جائیدادیں بڑھتی جارہی ہیں۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا مزید کہنا تھا کہ کرپٹ خاندانوں کی کرپشن کو لگام دینے والے بانی پی ٹی آئی کو جعلی مقدمات میں پابند سلاسل کیا گیا ہے، ملک سے کرپشن کا خاتمہ اور حقیقی آزادی بانی پی ٹی آئی کا وژن ہے، ملک پرمسلط کرپٹ ٹولے سے چھٹکارا پانے کے لئے بانی پی ٹی آئی کا ساتھ دینا ہوگا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں