یوٹیوب نے اے آئی ڈبنگ سروس متعارف کرا دی
کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) ویڈیو سٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے اعلان کے ڈیڑھ سال بعد اے آئی ڈبنگ سروس متعارف کرا دی۔
یہ فیچرلاکھوں کی تعداد میں موجود معلوماتی یا تعلیمی یوٹیوب پارٹنر پروگرام چینلز کیلئے دستیاب ہے اور اس کو وسیع پیمانے پر جلد ہی جاری کر دیا جائے گا۔
کمپنی کی جانب سے فیچر کی خبر آٹو ڈبنگ کی حامل کچھ مثالی ویڈیوز کے ساتھ شیئر کی گئی۔
فیچر کو استعمال کرتے ہوئے تخلیق کار اپنی انگریزی زبان کی ویڈیو فرانسیسی، جرمن، ہندی، انڈونیشین، اطالوی، جاپانی، پرتگالی یا ہسپانوی زبان میں ڈب کر سکیں گے جبکہ ان زبانوں میں سے کسی زبان کی ایک ویڈیو کی صرف انگریزی ڈبنگ کی جا سکے گی۔
یہ عمل خود کار طریقے سے ہونا چاہئے اور تخلیق کار ویڈیو لائیو ہونے سے پہلے ان کا پری ویو کر سکیں گے جبکہ ڈب شدہ ویڈیوز یوٹیوب سٹوڈیو کے زبانوں کے سیکشن میں دیکھنے کیلئے دستیاب ہوگی اور آٹو ڈب لیبل کے ساتھ دِکھائی دیں گی۔
کمپنی نے مثال کیلئے ڈبنگ کے ساتھ تین ویڈیوز شیئر کی ہیں، جن میں سے دو کو بالترتیب فرانسیسی اور ہندی سے انگریزی میں ڈب کیا گیا ہے اور ایک کو انگریزی میں ڈبنگ کیلئے مختلف آپشنز کے ساتھ آزمایا گیا ہے۔