چلی میں 6.4 شدت کا زلزلہ ،عمارتیں لرز اٹھیں

چلی: (دنیا نیوز) نوبی امریکا کے ملک چلی میں 6.4 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا جس سےعمارتیں لرز اٹھیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق چلی میں 6.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلےکی گہرائی 110.3 کلو میٹر تھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق زلزلے سے فوری طور پر کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جبکہ سونامی کے خطرے کو بھی رد کر دیا گیا ہے۔ 

یاد رہے گزشتہ سال چین کے شمال مغربی صوبوں گانسو اور چنگھائی میں 6.2 شدت کے زلزلے کے باعث 126 ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں