سعودی عرب کو ریکوڈک کے 15 فیصد شیئرز فروخت کرنے میں بڑی پیش رفت

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سعودی عرب کو ریکوڈک کے 15 فیصد شیئرز فروخت کرنے میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔

وفاقی کابینہ نے 540 ملین ڈالر میں 15 فیصد شیئرز فروخت کرنے کی توثیق کر دی، سعودی عرب کو شیئرز بین الحکومتی ٹرانزیکشن ایکٹ کے تحت براہ راست فروخت ہوں گے۔

سعودی عرب پاکستان کو دوقسطوں میں 540 ملین ڈالر کی ادائیگی کرے گا، پہلے مرحلے میں 10 فیصد شیئرز منتقل کرنے پر 330 ملین ڈالر ادا کئے جائیں گے۔

دوسرے مرحلے میں 5 فیصد شیئرز کی منتقلی پر 210 ملین ڈالر ادا کئے جائیں گے، سعودی فنڈ برائے ترقی بلوچستان میں معدنیات کی ترقی کیلئے 150 ملین بھی دے گا۔

سعودی عرب چاغی میں بھی معدنیات کی تلاش کیلئے سرمایہ کاری کرنے پر آمادہ ہوچکا۔

واضح رہےکہ وفاقی اور بلوچستان حکومت کے پاس ریکوڈک منصوبے میں 50 فیصد شیئرز کی ملکیت ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں